Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بند دروازوں کے پیچھے پاک بھارت کرکٹ سیریز کا انعقاد؟

اپ ڈیٹ 08 اپريل 2020 07:06pm

پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر نے کورونا وائرس کے باعث جاری صورتحال میں بند دروازوں کے پیچھے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کی تجویز دے دی۔

انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں اور ہمارے ممالک کی صورتحال بھی کافی خراب ہیں۔ ایسے میں اگر سیریز کا انعقاد ہوجائے تو 300 ملین کے قریب فنڈ اکھٹا کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سیریز سے آنے والی کمائی کو آدھا آدھا تقسیم کرلیا جائے اور اس پیسے کو خدمت خلق میں صَرف کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری تجویزپر عمل کرتے ہوئے اس سیریز کا انعقاد ہوجائے تو کافی پیسا بنایا جاسکتا ہے اور کئی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے۔

Ruthless' India Show No Mercy On Average New Zealand: Shoaib Akhtar

شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ اگر اس سیریز کا انعقاد ہوجائے تو یہ تاریخ کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے میچز بن سکتے ہیں کیونکہ اس وقت دنیا بھر کے تقریباً ممالک میں لاک ڈاؤن ہے اور عوام اپنے گھروں میں بیٹھی ہوئی ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو سراہنے پر یووراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ کے ساتھ ہونے والے سلوک پرافسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بیماری ہندو یا مسلمان نہیں دیکھتی، اس صورتحال میں ہمیں ایک دوسرے کو بیک کرنا چاہیئے۔